خیبر پی کے میں اقوام متحدہ کے 12 دفاتر بند کرنے کا فیصلہ مؤخر

Apr 30, 2016

پشاور (آن لائن) خیبر پی کے حکومت نے انسانی ہمدردی کے تحت اقوام متحدہ کے بارہ دفاتر کے بند کرنے کے نوٹسز پر نظرثانی شروع کردی ہے اور دفاتر کو بندکرنے کا فیصلہ عارضی طور پر موخر کیا جارہا ہے۔ یونیورسٹی ٹائون میں اقوام متحدہ کے ادارے اور این جی اوز کو یکم مئی سے دفاتر بند کرنے کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں جس پر اقوام متحدہ اسلام آباد کی جانب سے خیبر پی کے حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دفاتر کی منتقلی سے صوبے اور قبائلی علاقہ جات میں جاری متاثرین کے پروگرام متاثر ہونگے اور بعض پروگرام بند ہونے کے امکانات بھی ہیں۔ مختلف غیر ملکی این جی اوز کے حکام کا اجلاس آج چیف سیکرٹری ہائوس میں طلب کیا ہے جس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں