واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی حکومت کی ایک واچ ڈاگ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں کمی سے پینٹاگون کی افغان فورسز کو تربیت دینے اور نگرانی کرنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ 2015ء کے شروع میں سکیورٹی کی ذمہ داری افغان فورسز کو سپرد کئے جانے کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم ہو کر 9800 ہوگئی ۔ سپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن جان سوپکو نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ امریکی فوجیوں کی کم تعداد سے براہ راست نگرانی نہیں ہو سکتی۔ طالبان بدستور خطرہ ہیں۔