کیس کی سماعت اسلام آباد کےایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادر میمن نے کرنا تھیلیکن جج کی رخصت کےباعث کسی کارروائی کےبغیرچودہ مئی تک ملتوی کردی گئی .عدالت میں آج سابق صدر پرویزمشرف کی حاضری سےاستثنیٰ کی نئی درخواست پر بحث کی جانا تھی .عدالت نے سابق صدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں اور گزشتہ سماعت پرملزم کو آج گرفتار کرکے پیش کرنےکاحکم جاری کیاتھا.
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سابق صدرپرویزمشرف کےخلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت بغیرکسی کارروائی کے چودہ مئی تک ملتوی کردی گئی
Apr 30, 2016 | 15:50