واشنگٹن میں پریس بریفنگ کےدوران ترجمان امریکی وزارت خارجہ مارک ٹونر نے بتایا کہ ایف سولہ طیارے اور دیگرہتھیاروں کی فراہمی خطے میں سیکیورٹی اورامن کا باعث بنے گی۔امریکی انتظامیہ ایف16طیاروں کے معاملے پر پاکستان کےمؤقف کی تائید کرتی ہے۔ کیونکہ یہ طیارے دہشت گردی کےخلاف استعمال ہوں گے۔ ایک سوال پر مارک ٹونرنےکہا کہ ایف سولہ طیاروں کی فروخت میں امریکی امداد پربات کرناقبل از وقت ہوگا،امریکہ کی جانب سے کتنی امداد ہوگی،فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کےمعاملےپر پاکستان سےمسلسل رابطے میں ہیں۔ حکومت پاکستان نےیقین دلایاکہ ڈاکٹرشکیل کوتمام تر سہولیات مہیاکی جارہی ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے امریکاکا مؤقف ہےکہ ڈاکٹرشکیل کوغیر قانونی طورپرحراست میں رکھا ہواہے۔مارک ٹونرنےری پبلکن پارٹی کےمتوقع صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کےعافیہ صدیقی اورڈاکٹرشکیل کے تبادلےپربیان کومضحکہ خیزقراردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ایف سولہ طیاروں کےمعاملے پاکستانی موقف کی تائید کردی
Apr 30, 2016 | 15:53