میاں محمود الرشید نے فلم مالک کی پاکستانی سینیما گھروں میں نمائش پر پابندی کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کو فلموں پرپابندی عائد کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔ اٹھارھویں ترمیم کے تحت صوبے کسی فلم پرپابندی عائد کرنے یا نہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ فلم مالک میں معاشرتی برائیوں اور کرپشن کو اجاگرکیا گیاہے.یہ نہ توملکی سالمیت اور نہ ہی معاشرتی اقدار کے خلاف بنائی گئی ہے،اس کے باوجود حکومت نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیےفلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے.
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فلم مالک کی نمائش پر پابندی کے حوالے سےجاری نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن