کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک اےسوسی اےشن کے صدر جنرل (ر) سےّد عارف حسن نے کہا ہے کہ پی او اے پاکستان مےں سافٹ بال کے انٹرنےشنل اےونٹس منعقد کرانے کےلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرے گا اور اس ضمن مےں انٹرنےشنل سافٹ بال فےڈرےشن اور سافٹ بال کنفےڈرےشن آف اےشےاءسے بھی رابطہ کےا جائے گا تا کہ پاکستانی کھلاڑےوں کو اپنے ملک مےں بھی بےن الاقوامی مقابلوں کا تجربہ حاصل ہو سکے ان خےالات کا اظہار انہوں نے سافٹ بال فےڈرےشن آف پاکستان کے سےکرےٹری جنرل آصف عظےم کے ہمراہ کراچی جےمخانہ کے صدر فواد سلےم ملک سے ملاقات کے موقع پر کےا سافٹ بال فےڈرےشن کےجانب سے مسلسل نےشنل ، صوبائی اور انٹرڈسڑکٹ چےمپئےن شپ کے انعقاد، سافٹ بال کی وےب سائٹ کے اجراءاور کراچی مےں سافٹ بال اسٹےڈےم کے کام کے آغاز پرجنرل (ر) سےّد عارف حسن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے ےقےنا پاکستان مےں سافٹ بال کے کھلاڑےوں کو مزےد سہولےات مےسّر آئےں گی خصوصا اسکولز،کالجز،ڈسٹرکٹ اور صوبوں کی سطح پر زےادہ سے زےادہ مقابلوں کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑےوںکو اس کھےل سے متعلق جدےد تےکنےک اور معلومات سے آگاہی حاصل ہوگی اور وہ بہتر انداز مےں مستقبل مےں ملکی و عالمی سطح پر اس کھےل مےں اپنا لوہا منواسکتے ہےں جنرل عارف حسن نے مزےد کہا کہ مختلف کھےلوں کے تسلسل کے ساتھ انعقاد اور کھےلوں کی ترقی و فروغ کے حوالے سے کراچی جےمخانہ ملک مےں نماےاں مقام رکھتا ہے جس مےں جےمخانہ کے صدر فواد سلےم ملک کی شبانہ روز کاوشےں اور قائدانہ صلاحےتوں کی اہمےت سے انکارنہےں کےاجاسکتا۔ کراچی جےمخانہ کے صدر فواد سلےم ملک کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ نوجوانوں کو کھےل کا بہترےن انفراسٹرکچر فراہم کےا جائے کےونکہ عالمی معےار کے مطابق سہولےات سے مستفےد ہوکرہی ہمارے کھلاری مستقبل مےں اپنے ملک کےلئے اعزازات حاصل کرسکتے ہےںاس موقع پرپاکستان اولمپک اےسوسی اےشن کے صدر جنرل (ر) سےّد عارف حسن نے سافٹ بال فےڈرےشن پاکستان کےجانب سے کراچی جےمخانہ کے صدر فواد سلےم ملک کو سوےنےئر پےش کےا۔
پی او اے سافٹ بال کے انٹرنےشنل اےونٹس کرانے کےلئے بھرپورکردار ادا کرے گا
Apr 30, 2017