ڈان لیکس تحقیقات پرحکومتی نوٹیفیکیشن سچ کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے ،ثروت قادری

کراچی(خصوصی رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ڈان لیکس تحقیقات پرحکومتی نوٹیفیکیشن سچ کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے ،ڈان لیکس میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے ،حکومت عوام کے جذبات وامنگوں کو سبوتاژاور جمہوریت منافی اقدام سے باز رہے ،ڈان لیکش پر حکومتی نوٹیفیکیشن کو مسترد کرتے ہیں ،اداروں کو بدنام کرنیوالوں کو وزیر اعظم ہائوس میں چھپنے نہیں دینگے ،پانامہ کیس میں اخلاقی شکست پانے والوں سے عوام کو اچھائی کی امید نہیں ہے ،بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت کی جانب سے ڈان لیکس کی رپورٹ کو حقائق کی روشنی میں شائع نہ کرنے پر گہری تشویش اور ملزمان کوچھپانے کی ناپاک کوشش قرار دیتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن