راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن سردار محمد نسیم خان شادی کی تقریب میں شرکاءنے عدالتی حکم کے تحت میئر کے طور پر بحالی پر مبارک بادیں وصول کرتے رہے۔ ٹی چوک جی ٹی روڈ روات کے شادی ہال میں چک لالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریزیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز کی بھتیجی ڈاکٹر رمشا رضوان کی ان کے بھانجے راجہ رمیز ندیم کے ساتھ شادی کی تقریب میں دلہا کی بارات کی آمد سے قبل سردار نسیم کا شرکاءتقریب بالخصوص چک لالہ اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران نے پرتپاکخیرمقدم کیا اور میئر کے عہدے پر بحالی پر مبارک بادیں پیش کیں۔ تقریب میں مسلم لیگی رہنما چودھری تنویر خان‘ ملک ابرار احمد‘ راولپنڈی کینٹ کے سابق وائس پریزیڈنٹ راجہ جہانداد سمیت دونوں کنٹونمنٹس کے ممبران‘ سیاسی سماجی شخصیات اور معززین نے شرکت کی۔ راجہ عرفان امتیاز اور ممبران کینٹ نے مہمانوں اور بارات کا استقبال کیا۔