ریاست کے تمام ستونوں کا احترام ہی ملکی مفاد میں ہے‘ فاروق ستار

کراچی(خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ریاست کے تمام ستون عوام کی بہتری کے لئے اپنا آئینی کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتے رہیں اور اس ضمن میں میاں نوازشریف بطور وزیراعظم ہرممکن اقدامات اٹھائیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ریاست کے تمام ستونوں کا احترام ہی ملکی مفاد میں ہے۔ خاص کرایسے وقت میں کہ جب ملک کومتعدد چیلنجز درپیش ہے اور افواج پاکستان سرحد اور ملک بھرمیںمختلف محاذوں پرنبر آزما ہے۔ حکومت اوراداروں کے درمیان محاذ آرائی کا شائبہ بھی نہیں ہونا چاہئے۔ انہوںنے کہا جمہوریت کا استحکام ہی ملک کے فائدے میں ہے تاہم ریاستی اداروں کے وقار کو یقینی بنانابھی جمہوری حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن