راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری ظہیر احمد اعوان نے اسلام آباد میں منعقدہ جلسے میں بھرپور شرکت پر راولپنڈی کے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک وزیراعظم نوازشریف کے استعفیٰ تک جاری رہے گی۔ جے آئی ٹی کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔
جے آئی ٹی کی غیرجانبدارانہ تحقیقات تک نوازشریف استعفیٰ دیں‘ ظہیر احمد اعوان
Apr 30, 2017