شہبازشریف، سعد رفیق اور دیگر کے رابطے، ریاض پیرزادہ کا وزیراعظم سے ملاقات تک استعفیٰ واپس لینے سے انکار

Apr 30, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز+آئی این پی)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ سے استعفٰی واپس لینے کے لیے ن لیگی رہنماﺅں کے رابطے جاری ہیں۔ ریاض پیرزادہ نے وزیراعظم سے ملاقات تک استعفی واپس لینے سے انکار کردیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،خواجہ سعد رفیق اور دیگررہنماﺅں نے ریاض پیرزادہ کوٹیلی فون کرکے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی ہے لیکن انہوںنے انکار کردیا ۔ریاض پیرزادہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعداستعفی واپس لینے کا فیصلہ کریں گے۔ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کی افواہیں من گھڑت ہیں ‘ وزیر اعظم سے کوئی ناراضگی نہیں ہے ۔نواز شریف کا سپاہی ہوں اور ان کے ساتھ ہی رہوں گا ۔ میرے استعفے کو سیاسی معاملہ نہ بنایا جائے۔ آصف زرداری سے رابطوں کی خبروں میں صداقت نہیں۔ استعفیٰ وزیر اعظم کے سٹاف سے تحفظات پر دیا۔
ریاض پیرزادہ

مزیدخبریں