سٹیج اداکارہ قسمت بیگ قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزموں کو اہل خانہ نے معاف کر دیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج سیف سوہل کی عدالت میں سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث ملزموں کو اہل خانہ اور مدعی کی جانب سے معاف کرنے کا بیان حلفی جمع کرا دیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ شاہد علی اور مقتولہ کی والدہ نے ملزموں کو معاف کر دیا جبکہ گواہوں علی بٹ اور دیگر کا کہنا تھا یہ ملزم واردات میں ملوث نہیں۔ اداکارہ قسمت بیگ کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث رانا مزمل، حبیب، عابد حسین، اعظم اور رضوان گرفتار ہیں اور ان کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے قسمت بیگ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...