فیصل آباد‘ چیچہ وطنی‘ شاہ پور صدر: 2 خواتین سمیت 5 افراد کی خودکشی

لاہور (نامہ نگاروں سے) مختلف شہروں میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2 خواتین سمیت 5 افراد نے زہریلی گولیاں کھاکر اور پھندا لے کر خودکشی کرلی۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق مکوآنہ کے احسان کی اہلیہ دو بچوں کی ماں 28سالہ بشیراں بی بی نے گھریلو جھگڑے اور مبینہ طور پر شوہر کے تشدد سے تنگ آ کر زہر کھا لیا۔ روڈالہ کے موضع دانا آباد کے عارف کی 16سالہ بیٹی انعم نے بزرگ شخص سے شادی سے انکار کر دیا تھا گھر والوں کے اصرار پر اس نے زہر نگل لیا۔ ستیانہ کے علاقہ چک نمبر232گ۔ب کے عابد نے بے روزگاری اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر زہر کھا لیا۔ تینوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ چیچہ وطنی سے نامہ نگار کے مطابق سیچن کالونی گئوشالہ وارڈ نمبر 21 کے بابر مسیح نے گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مرنے والے شخص کا اپنی بیوی سے جھگڑا رہتا ہے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے جمعہ کی شام کو گلے میں پھندہ ڈال لیا‘ اپنے کمرے کے پنکھے سے جھول گیا اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ متوفی ایک بچے کا باپ تھا۔ شاہ پور صدر سے نامہ نگار کے مطابق مدینہ ٹائون کا نوجوان محمد رفیق جس نے گزشتہ روز گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں تھیں اور سرگودھا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ محمد رفیق نے گھریلو جھگڑے اور بیروزگاری طعنوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...