ایبٹ آباد (صباح نیوز) ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب ٹریلر اور مسافروین سمیت چھ گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ڈی ایس پی حویلیاں خورشید خان کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد سے راولپنڈی جانے والا ٹریلر مخالف سمت سے آنے والی دو مسافر وین سمیت 6 گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن کی نعشیں تحصیل ہسپتال حویلیاں منتقل کردی گئیں جبکہ12 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں میں سے دو ایبٹ آباد ہسپتال منتقلی کے دوران چل بسے تاہم دیگر زخمیوں کو حویلیاں اور ایبٹ آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایبٹ آباد: چھ گاڑیاں‘ آپس میں ٹکرا گئیں‘ 6 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی
Apr 30, 2017