حسن ابدال: ’’معرکہ بڈھ بیرکا ہیرو‘‘ کے عنوان سے کتاب کی رونمائی شہید کیپٹن اسفندیار کو خراج عقیدت پیش

حسن ابدال (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شہید کیپٹن اسفندیار بخاری کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت کیلئے کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی۔ ’’معرکہ بڈھ بیر کا ہیرو‘‘ کے عنوان سے کتاب کی رونمائی ہوئی۔ کتاب کی تقریب رونمائی کیڈٹ کالج حسن ابدال میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ مہمان خصوصی تھے۔ نیول چیف نے شہید کی بہادری اور لازوال قربانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے خطاب کرتے کہا کہ کتاب کی اشاعت آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہو گی۔ یہ کتاب شہدا کی عظیم زندگی کے مختلف پہلوئوں کو عیاں کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...