کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، وزارت پانی و بجلی کا دعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت پانی وبجلی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھرمیں بجلی کی طلب 17408میگاواٹ، بجلی کی پیداوار 14476میگاواٹ اور بجلی کا شارٹ فال2932 میگاواٹ ہے،کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی۔ ہفتہ کو وزارت پانی وبجلی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھرمیں بجلی کی طلب 17408میگاواٹ، بجلی کی پیداوار 14476میگاواٹ اور بجلی کا شارٹ فال2932 میگاواٹ ہے،کہیں بھی غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ نہیں،پانی سے4465 میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 2783 میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے،آئی پی پیز سے 7228 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن