پنجاب اسمبلی کے ارکان کی جانب سے جعلی حاضریاں لگانے کا انکشاف

Apr 30, 2017

لاہور (خبرنگار) پنجاب اسمبلی کے ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد کی جانب سے جعلی حاضریاں لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ ارکان اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں آئیں یا نہ آئیں ان کی حاضریاں لگا دی جاتی ہیں۔ فرضی حاضریاں لگانے کا مقصد حکومت سے ٹی اے، ڈی اے حاصل کرنا ہے۔ اسمبلی اعداد و شمار کے مطابق 24 اپریل کو ایوان میں 150 ارکان موجود تھے لیکن 212 ارکان کی حاضریاں لگائی گئیں۔ اس طرح گزشتہ اجلاس کے آخری روز جو کورم پورا نہ ہونے کے باعث غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا تھا میں حاضر ارکان کی تعداد 108 تھی جبکہ رجسٹر میں 146 ارکان کی حاضری لگائی گئیں۔ اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی کے چیف ویپ کا کہنا ہے ٹی اے ڈی اے صرف انہی ارکان کو دیا جائے گا جو ایوان میں موجود ہونگے۔

مزیدخبریں