لاہور(پ ر) اسپرائٹ (Sprite)کی جانب سے اپنی چٹ پٹی مہم 'مرچی کو اسپرائٹ کر' مہم میں اسپرائٹ اسپائس وارز مقابلے کا آغاز کیا گیا جس نے حقیقی انداز سے پاکستانی نوجوانوں کی سوچ میں ہلچل پیدا کی۔ اس مہم کا مقصد یہ تھا کہ کاروبار کرنے والے ان نوجوانوں کو بااختیاربنا کر ان کی حوصلہ افزائی کرکے تعاون فراہم کیا جائے جنہوں نے کھانے پکانے کی غیرمعمولی مہارتوں کا مظاہرہ کیا تاکہ وہ ریسٹورنٹ کے ابھرتے ہوئے شعبے میں کاروبار شروع کرنے کا اپنا خواب پورا کرسکیں۔ سوشل میڈیا پر اس مقابلے کی رسائی تقریبا 80 لاکھ افراد تک پہنچ چکی ہے جبکہ 7 ہزار سے زائد طالب علموں نے اس میں رجسٹرڈ کرایا۔ مزید یہ کہ فاتح ٹیم کو اپنے کھانے پکانے کا کاروبار شروع کرنے کے لئے مالیاتی مدد فراہم کی گئی۔