اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے+نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی جھوٹا ملک کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹ پراظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا سپریم کورٹ کے 5فاضل جج صاحبان نے نوازشریف کی جانب سے پیش کئے گئے قطری خط کومسترد کردیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے نواز شریف نے جھوٹ بولا اورکوئی جھوٹا ہمارا وزیر اعظم نہیں ہوسکتا۔عمران خان نے کہا اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کی گو نوازگو مہم کے سلسلے کے پہلے جلسے میں عوام کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی جس پر وہ شکر گزارہیں۔
کراچی کے لوگوں کو مارچ میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوںاتوار کی سہ پہر تین بجے مزار قائد سے واک کریں گے یہ بات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کہی انہوں نے کہا کہ ہماری واک کا مقصد کراچی کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے کراچی کے عوام بنیادی سہولیات تک سے محروم ہیںاور صاحبان اقتدار نے پورا شہر گندگی پر بٹھا رکھا ہے عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ آج سے تیس پنتیس برس قبل کا کراچی آج کے کراچی سے کہیں بہتر تھاجب تک کراچی کے عوام نہیں نکلیں گے بہتری دور رہے گی عمران خان نے کہا کہ دکھانا ہوگا کہ جب لوگوں کو حقوق نہ دیے جائیں تو وہ بھیڑ بکریوں کی طرح نہیں بیٹھ جاتے۔