لاہور (اے پی پی )استاد بشیر احمد اور سعید قریشی کے روایتی و نادر فن پاروں کی8روزہ نمائش ہفتہ کے روز الحمراءکلچرل کمپلیکس میں شروع ہو گئی جس کا افتتاح آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین عامر فیاض نے کیا‘ نمائش میں مسز سردار احمد نواز سکھیرا نے شرکت کی اور فن پاروں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کی اور کہا کہ نمائش میں فن پاروں کو جدت کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ نمائش 6 مئی تک الحمراءکلچرل کمپلیکس میں جاری رہے گی۔