اوکاڑہ (حسان رضا، عبدالوحید) ٭ وزیر اعظم پانچ بج کر 20منٹ پر اوکاڑہ پہنچے ،٭ نوازشریف نے نعمت فیملی کے سیاسی امور کے سربراہ کوسکوارڈن لیڈ ر قرار دیا ،٭ وزیر اعظم ویسکوٹ او ر شلوار قمیض زیب تن کئے ہوئے تھے،٭ تین منٹ تک دو ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ کے اوپر چکر کاٹتے رہے،٭ نعمت فیملی کے سربراہ سمیت ایم این اے ریاض الحق جج، راؤاجمل اور دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے میاں نواز شریف کا استقبال کیا،٭ میاں نواز شریف نے اوکاڑہ کے عوام کے جوش کو دیکھ کر خود بھی جوش سے بھرپور تقریر کی،٭ جلسہ کے تمام اخراجات سرکاری کی بجائے چودھر ی ارشد اقبال اور ایم این اے ریاض الحق جج نے برداشت کئے بلدیہ اوکاڑہ کے اقلیتی کونسلر انعام اللہ اقلیتی کمیونٹی کی بڑی تعدا د کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچے ،٭ عوام کی سہولت کے لئے ملٹی میڈیا ، پانی اور دیگر انتظامات سے عوام نے خراج تحسین پیش کیا، وزیر اعظم پاکستان اوکاڑہ آمد پراوکاڑہ کے جلسہ گاہ کو پینا فلیکس سے سجایا گیا سب سے زیادہ تصویریں ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج اور اُنکے فیملی کے لوگوں کی تھی سکیورٹی ہا ئی الرٹ تھی وزیر اعظم کے آمد کے لیے تین ہیلی پیڈ بنائے گے تھے ایک عاشقِ آباد فارم دوسرا شیر گڑھ اورتیسرا اوکاڑہ میونسپل اسٹیڈیم میںبنا یا گیا تھا پو لیس نے شیر گڑھ کا مین بازار بھی بوجہ سیکورٹی بند کروا دیا۔ وزیراعظم نوازشریف کو رکن قومی اسمبلی عاشق کرمانی اور بریگیڈئر (ر) جاوید حسن کرمانی نے ایک گھوڑا تحفے میں دیا۔