میرٹھ: سکول کے طلبہ کو سبزیاں‘ دالیں کھانے‘ یوگی کی طرح سرمنڈوانے کا حکم

میرٹھ ( بی بی سی اردو) بھارتی کی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کے نجی سکول ’رشبھ اکیڈمی‘ کی انتظامیہ نے طالب علموں کے لئے مخصوص ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام طالب علم صرف سبزیوں والا کھانا لائیں‘ انڈے آملیش یا کوئی بھی گوشت والی ڈش نہ لائیں۔ اگر ایسا کیا تو انہیں سکول سے نکال دیا جائے گا اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اتنا ہی نہیں تمام طالب علموں کو ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی طرح سر منڈوانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق جب والدین نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے سکول میں ہنگامہ مچایا تو ضلع مجسٹریٹ سمیر ورما نے ضلع سکول انسپکٹر سے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی۔ اس سکول میں پہلی سے 12 ویں جماعت میں تقریباً 2 ہزار 800 بچے پڑھ رہے ہیں۔ سکول میں پڑھنے والے مسلمان اور دیگر مذاہب کے بچوں اور ان کے والدین نے الزام لگایا کہ انتظامیہ خاص طبقے کے بچوں کو نشانہ بناتے ہوئے داخلہ نہیں دینا چاہتی بچوں کو خاص طریقے سے بال کٹوانے کے لئے کہا جا رہا ہے جو انہیں منظور نہیں۔ اس بارے میںرشبھ اکیڈمی کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ بہتر ماحول اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لئے یہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انتظامی کمیٹی کے سیکرٹری رنجیت جین نے کہا، لمبے بال اور نان ویج کھانے پر پابندی لگانے کے فیصلے کے بعد طالب علم ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں جن طالب علموں کو سکول میں رہنا ہے انہیں ان قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہوگا جو نہیں کر سکتے وہ سکول سے نام کٹوائیں۔ طالب علموں کو بال بڑھانے اور داڑھی رکھنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی ۔ دوسری جانب میرٹھ کے ضلع مجسٹریٹ سمیر ورما نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہے اور رپورٹ ملنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...