روم (اے ایف پی) اٹلی کے سابق وزیراعظم سلوو برلسکونی پھس کر گرنے سے زخمی ہو گئے۔ 80 سالہ وزیراعظم گزشتہ رات ریستوران سے باہر آ رہے تھے کہ اچانک پھسل گئے جس کے باعث ان کا ہونٹ پھٹ گیا اور 3 ٹاکنکے لگائے گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یاد رہے اپنے لاوابالی کردار کے باعث وہ منفی شہرت رکھتے ہیں۔