نیو یارک (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ میں غیر منافع بخش تنظیمیں فعال اور موثر کردار ادا کر رہی ہیں ، ملک میں تعلیم کے فروغ میں فائونڈیشن (ٹی سی ایف ) نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے نیو یارک میں سٹیزن فائونڈیشن یو ایس چیپٹر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ملک میں خواندگی کے فروغ میں ایسی غیر سرکاری تنظیموں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں مختلف شعبوں میں این جی اوز اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ سیٹیزن فائونڈیشن معاشرے کے غیرمراعات یافتہ طبقات تک علم کی روشنی پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔