اسلام آباد ( محمد فہیم انور سے ) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کی معطلی کا فیصلہ پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑ گیا ۔ ان کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کا الزام عمران خان،آصف زرداری یا ایم کیو ایم کے کسی لیڈر نے نہیں خود کابینہ کے ایک سینئر وزیرنے عائد کیا ہے۔ صورتحال نے نواز شریف حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ان الزامات کو سنجیدگی سے لینا پڑیگا وہیں نیب کو بھی نوٹس لینا پڑیگا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کو ایک اور ایشو ہاتھ اآگیا ہے۔ اور حکومت کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشکل پیش آسکتی ہے۔
.اختر نواز گنجیرا کی بلاجواز معطلی پرنسپل اور اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری کے گلے پڑ گئی
Apr 30, 2017