لاہور(نمائندہ سپورٹس )پی سی بی نے خالد لطیف کی طرف سے اینٹی کرپشن یونٹ پر عائد جانبداری کا الزام مسترد کر دیا اور حکم دیا ہے کہ معطل کرکٹر 2 مئی کو دوبارہ حاضر ہوں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ خالد لطیف اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی کے پابند ہیں، انکار کی صورت میں کرکٹر پر عدم تعاون کی دفعات بھی لگیں گی۔ خالد لطیف کو فکسنگ کے تمام ثبوت مہیا کئے جا چکے ہیں۔ خالد لطیف نے اینٹی کرپشن یونٹ پر جانبداری کا الزام عائد کیا تھا۔ خالد لطیف 26 اپریل کو بھی اینٹی کرپشن یونٹ کے طلب کئے جانے پر حاضر نہیں ہوئے تھے۔
سپاٹ فکسنگ :بورڈ پر جانبداری کا الزام پی سی بی نے خالد لطیف کو دوبارہ طلب کر لیا
Apr 30, 2017