اسلام آباد: بنی گالہ کے قریب زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، 2 افراد قتل

اسلام آباد (صباح نیوز) بنی گالہ کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل جبکہ ایک شخص زخمی ہو گئے۔ پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمینی تنازعہ کے باعث نوگزی میں پیش آیا ،جاں بحق ہونے والوں میں رضوان اور ندیم شامل ہیں جبکہ زخمی شخص کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن