کم اجرت پر کام سے انکار: بھٹہ خشت مالک نے مزدور پر خونخوار کتا چھوڑ دیا

کبیر والا (نامہ نگار) مزدورکاکم اجرت پر کام کرنے سے انکار، بھٹہ خشت مالک نے مبینہ طور پر اپنا پالتو کتامزدور پر چھوڑ دیا،خونخوار کتے نے جوان سالہ مزدور کو ادھیڑ کر رکھ دیا، بھٹہ مالک تماشہ دیکھتا رہا، چیخ وپکار پر باپ نے موقع پر آکر اپنے بیٹے کی کتے سے جان بچائی۔ سلاواہن میں واقعہ رفیع اللہ خان کے بھٹہ خشت پر غریب محنت کش مظہر عباس اور اسکا 18سالہ بیٹا ساجد علی محنت مزدوری کرتے ہیں جن کا بھٹہ مالک رفیع اللہ خان کے ساتھ اجرت کم اور مشقت زیادہ ہونے کی وجہ سے کام نہ کرنے کا معاملہ چل رہا تھا۔ ساجدنے کم اجرت پر کام کرنے سے انکار کیا تو بھٹہ مالک نے اپنے پالتو اور خونخوار کتا اس پر چھوڑ دیا،اہل علاقہ کے مطابق کتا پہلے کئی افراد کو زخمی کر چکا ہے،تھانہ نواں شہر کبیر والا نے کارروائی شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...