کراچی (صباح نیوز) کراچی میںملیر کے علاقے ماروی گوٹھ میںپولیس اور اغوا کاروں کے درمیان فائرنگ سے پولیس افسر ایس ایچ او کا ڈرائیورجاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملیر کے علاقے ماروی گوٹھ میں پولیس اغوا کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی،پولیس کو دیکھ کر وہاں پر موجود اغوا کاروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی،اغوا کاروں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کا ڈرائیور فرحت اللہ زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا، ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دریں اثناء صدر میں ہوٹل کے کمرہ سے ایک خاتون کی پھندا لگی نعش ملی پولیس کے مطابق فرحین کی نعش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی مقتولہ فرحین اسلام آباد کی رہائشی اور دو ماہ پہلے پسند کی شادی کی تھی۔ مقتولہ کا شوہر ہوٹل سے فرار ہو گیا۔ واقعہ کی مزید تفتیش کر رہے ہیں