مریدکے(نامہ نگار) لیسکو حکام کی مبینہ غفلت‘ غریب کسان کی لاکھوں مالیت کی گند م کی فصل جل کر راکھ ہوگئی۔ فصل کی کٹائی میں مصروف خواتین اور مردوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں‘ چار دیہات کے درجنوں افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا کر 500 ایکڑ تیار فصل کو تباہ ہونے سے بچا لیا۔ اطلاع کے باوجود پانچ گھنٹے تک لیسکو اہلکار جائے حادثہ پر نہ پہنچ سکے‘ متاثرہ کسان نے بجلی کے جلے تار گلے ڈال کر خودکشی کی کوشش کی۔ گزشتہ سال بھی اسی کسان کی چاول کی تیار فصل تار گرنے سے جل گئی تھی‘ اہل علاقہ کا شدید احتجاج‘ متاثرہ کسان کا نقصان پورا کرنے کا مطالبہ۔ بڈھنکے میں پرویز اختر عرف غلام رسول بورا کی گندم کی تیار فصل کی کٹائی ہو رہی تھی کہ اچانک کھیتوں کے درمیان سے گزرنے والے بجلی کے مین سپلائی تار زمین پر آ گرے۔