ہوانا (نوائے وقت رپورٹ+ رائٹرز) شمالی کیوبا میں فوجی جہاز گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 8 اہلکار ہلاک ہو گئے۔شمالی کیوبا میں فوجی جہاز گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 8 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ شمال مغربی علاقے آرتمیہ میں حادثہ پیش آیا۔ نیوز ایجنسی اے سی این کے مطابق مرنے والوں میں عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔ ریوولوشنری آرمڈ فورسز نے واقعہ کی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔