لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے اعصام الحق کی جوڑی کو بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں شکست ہو گئی ۔ اعصام الحق قریشی اور جین جولین راجر کی جوڑی کو ایف لوپیز اور ایم لوپیز کی جوڑی نے سٹریٹ سیٹس میں سات پانچ اور چھ چار سے شکست دی ۔ سنگلز کا ٹائٹل سپین کے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے جیت لیا ۔ انہوںنے فائنل میں یونان کے سٹیفنس ٹسائی ٹسائی پس کو چھ ایک اور چھ دو سے شکست دی ۔ چیک کی کیرولینا پلسکووانے سٹٹ گارٹ ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا ۔ پلسکووا نے فائنل میں امریکہ کی کوکو وینڈر ویغ کو سات چھ اور چھ چار سے شکست دی ۔ امریکی سٹار نے فائنل تک پہنچنے کیلئے بڑی کھلاڑیوں کو شکست دی تھی مگر ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہیں ۔ شکست پر افسردہ ہوگئیں اور رونا شروع کر دیا ۔
بارسلوناا وپن ٹینس ٹورنا منٹ اعصام الحق کی جوڑی کو فائنل میں شکست
Apr 30, 2018