چیف آف نول سٹاف امیچر گالف چیمپئن شپ، محمد عدنان فاتح قرار پائے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیف آف نیول سٹاف امیچر گالف کپ مارگلہ گرینز گالف کلب میں اختتام پذیر ہوگئی۔ ویسڑن ونڈ گالف کپ کے محمد عدنان ٹورنامنٹ کے فاتح قرار پائے۔ تین روزہ چمپیئن شپ میںً300سے زائدگالفرز نے حصہ لیا۔ علاوہ ازیں انویٹیشنل میچ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر تمام کیٹگریز بشمول امیچر، سینئرز، خواتین اور جونئیرز کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ نیٹ کیٹیگری میں بہترین امیچر کی مین ٹرا فی و یسڑن ونڈ گالف کپ کے محمد عدنان کو دی گئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کی بنیادی ذمہ داری کے علاوہ پاک بحریہ ملک میںکھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت کا مکمل ادراک رکھتی ہے اور اس سلسلے میںگالف کے کھیل کا فروغ پاک بحریہ کی سر فہرست ترجیح ہے۔ یہ چمپئن شپ نوجوانوں گالفرزکے قومی سطح پر اُبھرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔
اورگالف کے موجودہ ٹیلنٹ میں مزید نکھار پیدا کرے گی۔ نیول چیف نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ پا ک بحریہ گالفرزکی مہارتوں کو بڑھانے کے لئے مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن