لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ سے قبل زخمی ہونے والے لیگ سپنر یاسر شاہ کو طلب کرلیا ہے ۔ لیگ سپنر کو پی سی بی میڈیکل پینل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کیا ہے جہاں یاسر شاہ کا فٹنس بحالی پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ۔
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم لیگ سپنر یاسر شاہ کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ میں موجود ہے ۔پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل نے بتایا کہ یاسر شاہ کا فٹنس بحالی پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ۔ پروگرام کے مطا بق یاسر شاہ پانچ دن نیشنل کرکٹ اکیڈمی رہیں گے جہاں ان کی فٹنس پرکام کیا جائیگا ۔
لیگ سپنر یاسر شاہ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس بحالی پروگرام جاری
Apr 30, 2018