پاکستان کرکٹ کپ : فیڈرل ایریاز نے سندھ کو 149رنز سے ہر ادیا

Apr 30, 2018

لاہور+فیصل آباد ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ خصوصی ) پاکستان کرکٹ کپ میں فیڈرل ایریاز نے سندھ کو 149رنز سے ہرا دیا ۔ فیڈرل ایریاز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں پر 242رنز بنائے ۔ کامران اکمل صفر ‘اویس ضیاءنو ‘عابد علی 109‘صہیب مقصود چونتیس ‘حسین طلعت پانچ ‘آغا اسلم چھبیس ‘سعدنسیم چھ اور عمید آصف چودہ رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ وقاص محمود انتیس اور عثمان خان ایک رن پر ناقابل شکست رہے ۔ محمد عرفان ‘جنید خان ‘بلا ل آصف نے د و دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ سندھ کی ٹیم صرف 93رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ سلمان بٹ اٹھارہ ‘عمر امین بارہ ‘افتخار احمد گیارہ ‘خرم شہزاد پچیس ‘رمیز عزیز تین ‘عدنان اکمل دو ‘عامر یامین چھ ‘بلال آصف آٹھ ‘محمد اصغر دو اور محمد عرفان ایک رن بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ جنید خان ایک سکور پر ناٹ آﺅٹ رہے ۔وقاص محمود ‘آغا اسلم نے تین تین ‘رضا حسن نے دو جبکہ عمید آصف نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ عابد علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

مزیدخبریں