کراچی (نیوز رپورٹر) بین الاقوامی ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر مارک سرج ریوری نے کہا کہ انگریزی دنیا کی بین الاقوامی زبان ہے جو پوری دنیا میں رہنے والے افراد کوجوڑتی ہے،رابطہ کرنے کے کئی ذرائع ہیں جن میں زبانی، غیرزبانی اور اشاروں کی زبان شامل ہیں۔دنیا میں اشاروں کی کئی زبانیں استعمال کی جاتی ہیں ۔ بہتر کمیونیکشن کے لئے ٹیکنالوجی ،ڈائیورسٹی ،ثقافتی آگاہی سے ہم آہنگی ضروری ہے۔بزنس کمیونیکشن اور رائٹنگ میں ثقافت اور بزنس کی معلومات ضروری ہیں جبکہ آپ کے الفاظ بھی ٹھوس ہونے چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اور گرین وچ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’موثر کمیونیکشن اسکلز ‘‘ پرکلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقدہ تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔