حسین حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے ، انٹر پول

Apr 30, 2018

واشنگٹن(این این آئی)انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹر پول) نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری نہیں کیے گئے۔انٹرپول کی جانب سے جاری مراسلے میں واضح کیا گیا کہ انٹرپول تصدیق کرتی ہے کہ حسین حقانی کے خلاف انٹرپول نے بلیو نوٹس جاری نہیں کیا اور اس حوالے سے ان کے ڈیٹا بیس میں کوئی معلومات بھی موجود نہیں ہے۔حسین حقانی کے مطابق میڈیا پر گرفتاری وارنٹ جاری ہونے سے متعلق اطلاعات کے بعد ان کے وکیل نے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مراسلہ ارسال کیا جس میں میڈیا رپورٹ کو من گھڑت قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ 15 فروری کو سپریم کورٹ نے میموگیٹ سکینڈل کی سماعت کے دوران عدالت نے سابق سفیر حسین حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
انٹرپول

مزیدخبریں