اسلام آباد امریکی سفارتخانہ کی گاڑی سے ٹکراﺅ دوسرا ا واقعہ موٹر سائیکل سوار دو شہری زخمی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت مےں امرےکی سفارتکار کی اےک گاڑی موٹر سائےکل سے ٹکرا گئی‘ دو موٹر سائےکل سوار ٹوےوٹا جےپ کی ٹکر سے لہو لہان ہوگئے۔ زخمی پمسمنتقل کر دیئے گئے۔ پولےس جائے حادثہ پہنچ گئی۔ م¶تمر عالم اسلامی کا ملازم نزاکت اسلم ولد محمد اسلم اپنے ساتھی محمد وسےم ولد جان محمد کے ہمراہ موٹر سائےکل نمبرARM - 935 پر سےکرٹرےٹ چوک سے گذر رہے تھے کہ امرےکی سفارتکار چےڈآر آﺅبم کی کرولا جےپ ان سے ٹکرا گئی جس سے دونوں موٹر سائےکل سوار بری طرح زخمی ہوگئے۔ زخمےوں کو فوری طبی امداد کےلئے پمس منتقل کردےا گےا جبکہ تھانہ سےکرٹرےٹ اور ٹرےفک پولےس کی ٹےمےں جائے حادثہ پہنچ گئےں۔ اےک ماہ مےں اسلام آباد مےں امرےکی سفارتکاروں کی گاڑےوں سے موٹر سائےکل سواروں کے ہٹ ہونے کا ےہ دوسرا واقعہ ہے۔ پولےس نے امرےکی سفارتکار کو فوری طور پر اےس پی سٹی کے دفتر منتقل کردےا اور اس کے حوالے سے وزارت خارجہ سے رابطہ کرلےا تاہم حادثے کا باعث بننے والی گاڑی کرائم سےن پر کھڑی رکھی گئی تاکہ تفتےشی اداروں کو جائے وقوعہ کی تفتےش مےں مدد مل سکے۔
امریکی سفارتکار

ای پیپر دی نیشن