اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے ایک پیداوار ی یونٹ کا ٹیسٹ آج سے شروع کیا جائے گا اس منصوبے کے 2پیداواری یونٹ مکمل کیے جا چکے ہیں ۔ ترجمان واپڈا کے مطابق نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ کے ایک پیداواری یونٹ کا آج سے 3روزہ ٹیسٹ کیا جائے گا اس کے بعد نیلم جہلم کے اس پیداواری یونٹ سے کمرشل آپریشن کیا جاے گا ، نیلم جہلم ہایئڈروپاور پراجکیٹ کے دو پیداواری یونٹ مکمل کیے جا چکے ہیں پہلا یونٹ 9اپریل اور دوسرا 22اپریل کو سسٹم سے منسلک کیا گیا ان میں ایک پیداواری یونٹ کے تمام جبکہ دوسرے کے 75فیصد ٹیسٹ مکمل کر لیے ۔ واضح رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 13اپریل کو نیلم جہلم کا افتتاح کیا تھا لیکن دو تین دن تک تو بجلی گرڈاسٹشن میں شامل ہوئی لیکن اس کے بعد ایک میگا ووٹ بجلی شامل نہیں کی گئی کیونکہ وزیراعظم کو بغیرریلیبشن ٹیسٹ اور ( سی او ڈی ) کرائے بغیر ہی افتتاح کروایا گیا اسلیے آج تک وہا ں سے ایک میگ ووٹ بجلی بھی سسٹم میں شامل نہیں ہوئی جبکہ دوسری طرف تربیلا کے چوتھا توسیع منصوبہ 1410میگا واٹ کا افتتاح بھی کروایا گیا مگر وہا ں سے بھی ابھی تک ایک میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل نہیں کی گئی۔