کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے قبل گذشتہ شب مختلف مقامات پر نامعلوم افراد نے پیپلز پارٹی کے خلاف بینرز لگا ئے اور وال چاکنگ بھی کی ، جس کے بعد حکومتی مشینری حرکت میں آ گئی ۔ ان بینرز پر کراچی کی معاشی بدحالی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ، قاتل قاتل پیپلز پارٹی قاتل ، کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنانے والی پیپلز پارٹی ، مہاجروں کی قاتل پیپلز پارٹی ۔ ان بینرز پر نعروں کے ساتھ منجانب اہلیان کراچی ، تاجر برادران ، اہلیان ایف سی ایریا لیاقت آباد تحریر تھا ۔ ان بینرز کی اطلاعات ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور پولیس نے ان بینرز کو فورا ہٹا دیا ۔ ان بینرز کے حوالے سے پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اب نامعلوم افراد کی سیاست نہیں چلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان بینرز کو لگانے کا الزام ایم کیو ایم پر لگایا اور کہا کہ ایم کیو ایم کو اردو بولنے والوں اور لیاقت آباد کے عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔ کراچی کی تباہی کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے ۔ ایم کیو ایم کو ہم سے مقابلہ کرنا ہے تو سیاسی طریقے سے کرے ۔اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کرے ۔ ایم کیو ایم کو آئندہ انتخابات میں کراچی سے بدترین شکست ہو گی ۔
مخالفانہ وال چاکنگ