چوروں نے پولیس تھانہ ڈھڈیال کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے،خواجہ عابد سہیل

ڈھڈیال (نامہ نگار) انجمن تاجران کے صدر خواجہ عابد سہیل نے کہا ہے کہ ڈھڈیا ل میں چوروں نے پولیس تھانہ ڈھڈیال کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے اور پولیس مکمل طور پر ان کے سامنے بے بس ہو گئی ہے گزشتہ چار ماہ سے آئے روز چوری کی بڑھتی واردوتوں سے شہری شدید خوف ہراس میں میں مبتلا ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو چوروں کی نشاندہی کے علاوہ ہرقسم کی معلومات فراہم کی گئی ہیں لیکن اس کے باوجودد پولیس ان پر ہاتھ نہیں ڈال رہی ور ایسا معلوم ہو تا ہے کہ پولیس چوروں سے ملی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار ایس ایچ او کو بھی درست معلومات فراہم نہیں کر رہے انہوں نے آر پی اور اور ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھڈیال تھانے میں ایماندار عملے کا تقرر کیا جائے تاکہ وہ چوروں کے گروہ کو پکڑ کر بے نقاب کریں۔

ای پیپر دی نیشن