سعودی عرب ،چھوٹے قصبوں کے نوجوانوں کیلئے 10ہزار اسامیوں کا کوٹہ مختص

مکہ مکرمہ (اے پی پی) سعودی شہر مکہ مکرمہ کے گورنر دفتر نے چھوٹے قصبوں کے رہائشی نوجوانوں کے لئے 10ہزار آسامیوں کا کوٹہ مختص کردیا ۔ 2020 سعودی اخبار کے مطابق تک چھوٹی کمشنریوں کی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل نوجوانوں کو نجی شعبے سے وابستہ کرنے کیلئے خصوصی تربیت دی جائیگی۔ گورنر دفتر ،کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے تعاون سے تربیتی پروگرام کا اہتمام کریگا۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے وزارت محنت کو ہدایت کر دی ۔
کی ہے کہ چھوٹی کمشنریوں کے نوجوانوں کو انکی کمشنریوں میں ہی آسامیاں فراہم کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن