کامرہ کمپلیکس :میراج طیاروں کی مرمت‘ اربوں ڈالر بچا لئے گئے: رپورٹ

Apr 30, 2018

کامرہ (اے ایف پی) کامرہ کمپلیکس میں 50برس پرانے میراج طیاروں کی مرمت اور انہیں اپ گریڈ کرنے کا کام جاری ہے جبکہ ماہرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ لڑاکا طیاروں کو گرائونڈ کر دینا چاہئے۔ ائرکموڈور سلمان ایم فاروقی نے بتایا کہ ہمارے ماہرین طیاروں میں جدید نظام لگا سکتے ہیں۔ یاد رہے میراج طیارے 1971ء کی جنگ میں استعمال کئے گئے تھے۔ سلمان فاروقی کا کہنا ہے بیرون ممالک میراج طیاروں کی مرمت بہت مہنگی پڑتی ہے۔ گروپ کیپٹن فاروق نے کہا کہ میراج ری بلڈ فیکٹری 1978ء میں قائم کی گئی تھی اور پاکستان کے لئے اب تک اربوں ڈالر بچا لئے گئے ہیں۔ فیکٹری میں ایک برس میں 12طیاروں کی مرمت کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں