لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺکے مرکزی چیئرمین اور این اے 128سے قومی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے حلق ہمیں انتخابی مہم کے سلسلہ میں فتح گڑھ میں نظام مصطفیﷺکانفرنس سے خطاب میں کہا :نگران وزیراعظم اور کابینہ کی سلیکشن میں آئین کی شق 62/63 کی مکمل پابندی کی جائے، اگر کسی قادیانی کو نگران حکومت میں شامل کیاگیاتو ہم اس کی پر زور مزاحمت کریں گے ۔انتخاب سے پہلے کڑا احتساب پوری قوم کی آواز ہے ۔الیکشن کمشن پرانے شکاری جو نئے جال کے ساتھ آ رہے ہیں ان کا راستہ روکے ،احتساب کے بغیر شفاف انتخابات ناممکن ہیں ،غیر شفاف انتخابات صرف اور صرف پیسے اور وقت کا ضیاع ہے ،پاکستان اب کسی نااہل اور کرپٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ الیکشن میں بے تحاشا پیسہ لگانے والوں پر پابندی لگائی جائے۔عام انتخابات میں ووٹ کی خرید وفروخت سے ایسا کلچر ڈویلپ ہو چکا ہے جس میں ووٹ کا تقدس پامال ہو رہا ہے ۔