رائے ونڈ (نامہ نگار) عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں، مینار پاکستان کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا، شریف خاندان نے اپنے دور اقتدار میں لوٹ مار کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں کیا ،عوام کرپٹ سیاست دانوں سے نجات چاہتی ہے، نواز شریف نہال ہاشمی اور خواجہ آصف کے بعد دانیال عزیز اور طلال چوہدری بھی نااہل کلب کے ممبر بنیں گے، بجٹ غریب عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو بدترین قرضوں میں جکڑ کر قوم کو غلام بنا دیا ہے، عمران خان قوم کی واحد امید ہے، برسراقتدار آکر قرضوں سے نجات دلائیں گے۔