عمران خان کا لاہور جلسہ ناکام ہوگیا: رائو شہاب، خالد جوئیہ

Apr 30, 2018

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مبشر اقبال ، محمد خالد جوئیہ، ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ سونامی میں بہہ گیا ہے پی ٹی آئی نے جو دس لاکھ لوگ اکٹھے کرنے کا دعوی کیا تھا اس کو مسترد کر دیا اور صرف چند ہزار آدمی بھی لاہورسے اکٹھے کرنے میں بری طرح ناکام رہی جو جلسہ گاہ میں لوگ گئے وہ لاہور سے نہیں بلکہ پورے پاکستان سے اکٹھے کیے گئے ہیں اس جلسہ کے لیے تحریک انصاف نے پورے ایک ماہ کمپین چلائی اور اربوں روپے خرچ کیے مگر پھر بھی جلسہ کامیاب نہ ہو سکااور لاہوریوں نے عمران خان کو مسترد کر دیا ہے اور میاں نواز شریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کی اہمیت کو قبول کر لیا۔

مزیدخبریں