لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر سید توصیف شاہ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہاہے کہ زرداری نیازی گٹھ جوڑ نے پنجاب کی ترقی سے خائف سوچ سے جنم لیا،ہم پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی ایجنڈا کے خوف نے جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو متحد ہونے پر مجبور کیا۔ نیازی نے ملک کی سب سے بڑی بیماری کو گلے لگا کر نوجوانوں اور عوام کو مایوس کر دیا،جھوٹ اور دغابازی کی سیاست کرنے والے قوم کے رہنما نہیں ہو سکتے۔ تبدیلی خالی نعروں سے نہیں آتی بلکہ محنت کیساتھ عوام کی خدمت کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے، 2018 کے الیکشن میں جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوگا۔