ظریف شہید (نامہ نگار) حلقہ پی پی 203 سے رکن صوبائی اسمبلی رانا طاہر شبیر نے کہا ہے کہ آنے والے جنرل الیکشن میں وفاقی وزیر جاوید علی شاہ سے کسی صورت بھی مل کر الیکشن نہیں لڑوں گا۔ اپنی پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو اس بارے میں آگاہ کر چکا ہوں اور مزید قائل کروں گا۔ رانا طاہر شبیر نے کہا کہ امید ہے میری درخواست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) مخدوم جاوید ہاشمی کو این اے 158 کا ٹکٹ دے گی اگر ایسا نہ ہوا تو میں بھی پارٹی ٹکٹ کی بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دوں گا اور پارٹی کی سیٹ جیت کر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جھولی میں ڈال دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی 203 کے عوام اور مسلم لیگی کارکن اس بات سے کارکن بخوبی آگاہ ہیں کہ مقامی ایم این اے سید جاوید علی شاہ نے علاقہ میں ترقی میں ہماری رہنمائی اور مدد کرنے کی بجائے ترقی کے لئے رکاوٹیںکھڑی کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن قومی ا سمبلی نواب لیاقت علی خان کے ڈیرے پر ان کی بھابھی کی وفات پر اظہار افسوس کرنے کے بعد نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں عامرعلی مڑل کارکن رانا محمد یار جکھڑ‘ راؤ سعید احمد‘ راؤ صغیر احمد نمبردار ذوالفقار‘ رانا ارشد ستار ڈاکٹر علی شان و دیگر موجود تھے۔
جاوید علی شاہ سے ملکر کسی صورت الیکشن نہیں لڑونگا: رانا طاہر شبیر
Apr 30, 2018