بھارت‘ کھلے عام رفع حاجت کی تومفت میں چاول نہیں ملیںگے، کرن بیدی

نئی دہلی (اے پی پی) منی سپر پاور ہونے کا دروغ گو دعویدار بھارت ابھی تک خود کو حفظان صحت کے اصولوں سے ہم آہنگ ہی نہیں کر پارہا ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں پانڈیچری کی لیفٹننٹ گورنرکرن بیدی نے گندگی پھیلانیوالوں کو خبردار کیا ہے کہ اگرگائوں میں کھلے عام رفع حاجت کی گئی یاکوڑاکرکٹ پھیلایاگیاتواس علاقے میں مفت میں ملنے والاچاول نہیں دیاجائیگا۔انڈین پولس سروس کی پہلی خاتون افسر بیدینے کہاکہ مفت چاول کی تقسیم اسی وقت ہوگی جب لوگ سرعام رفع حاجت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جوگائوں سرعام رفع حاجت سے پاک ہوگئے ہیں اورسر عام کوڑاکرکٹ نہیں پھینکاجارہاہے۔ان علاقوں میں مقامی ایم ایل ایاورسپلائی محکمہ کے افسرکے سرٹیفکیٹ کے بعدہی مفت میں چاول تقسیم کیاجائیگا۔

ای پیپر دی نیشن