ملتان (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو 11 رنز سے اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ جے پور میں کھیلے گئے 28 ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 7 وکٹوں پر 151 رنز بنائے کپتان کین ولیمسن نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 63 اور ایلیکس ہیلز نے 45 رنز بنائے۔ راجستھان رائلز کے جومزا آرچر 3 اور کرشنا پاگو تھم نے 2 وکٹ لئے جواب میں راجستھان رائلز 6 وکٹوں پر 140 رنز بنا پائی ۔ کپتان اور اوپنر اجنکیا راہنے 65 اور سنجوسیمسن نے 40 سکور کیا سدھارتھ کاؤل نے 2 وکٹ لئے کین ولیمسن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ٹورنامنٹ کے 29 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے مقررہ 20 اووروں میں 4 وکٹوں پر 175 رنز بنائے ۔ ویرات کوہلی 68 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ برینڈن میک کولم 38 اور کوئنٹن ڈی کاک نے 29 رنز سکور کئے کولکتہ کے آندرے رسل نے 3 وکٹ لئے جواب میں کولکتہ نے ہدف 5 گیندیں قبل حاصل کر لیا ۔ اوپنر کرس لیون 62 پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ روبن اوتھاپا 36 اور کارتھک 23 سکور کر پائے۔ محمد سراج اور ایشون نے 2,2 وکٹ لئے۔ لیون کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔